اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق صيہوني حکومت نے فوج کے مزيد سترہ سينئر افسروں کوغزہ کي پچاس روزہ جنگ ميں ناکامي کے باعث برطرف کرديا ہے -
کچھ دنوں قبل صيہوني حکومت کي مشترکہ فوجي ہائي کمان نے اعلان کيا تھا کہ فوج کے چار اعلي کمانڈروں کوغزہ کي حاليہ جنگ ميں ناقص کارکردگي کے سبب برطرف کرديا گيا ہے -
صيہوني حکومت نے غزہ کي حاليہ جنگ ميں شکست کے سبب بہت سے اعلي فوجي افسروں کو برطرف کرنے کے ساتھ ہي ، متعدد فوجي افسروں کے درجے کم کرديئے ہيں -
ياد رہے کہ غاصب صيہوني حکومت نے آٹھ جولائي دو ہزار چودہ کو امريکا کي مکمل ہماہنگي کے ساتھ غزہ پر چوطرفہ حملے شروع کئے اور پچاس دن بعد چھبيس اگست کو، مصر کي ثالثي ميں فلسطينيوں کي شرائط پر جنگ بندي قبول کي
.......
/169